Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز نے دورہ کراچی منسوخ کردیا

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کوروناکی وجہ سےدورہ کراچی...
شائع 24 اپريل 2021 04:45pm

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کوروناکی وجہ سےدورہ کراچی منسوخ کردیا۔مفتاح اسماعیل کی انتخابی مہم میں شریک ہوناتھا۔عوام کےتحفظ کےلئے دورہ کراچی منسوخ کیا.

مریم نوازکاکہنا تھا کہ میرادورہ عوام کی جان کےلئےخطرےمیں ڈالنےکاسبب بن سکتاتھا۔نوازشریف کے مشورے کےبعددورہ منسوخ کیا۔چندروزمیں کورونا کیسز میں تیزی آئی ہے.

انہوں نے کہانوازشریف کےدورمیں کراچی میں امن بحال ہوا۔میں بلدیہ کےعوام کےمسائل سے آگاہ ہوں۔ مفتاح اسماعیل سےمسلسل رابطےمیں ہوں۔حلقےکاسب سے بڑامسئلہ پینےکےپانی کاہے۔الیکشن میں کامیاب ہوکر حلقےکےمسائل حل کریں گے۔عوام سےکیےتمام وعدےپورےکرینگے۔عوام ن لیگ کوووٹ دےکراپنی ترقی کو ووٹ دیں۔

مریم نواز نے کہا 2018میں ڈاکاڈال کرشہبازشریف کوہرایاگیا۔این اے249کادل شہبازشریف اورنوازشریف کےساتھ دھڑکتاہے۔ شریف خاندان رشتوں اوراحترام سےجڑاہواہے۔ ن سےش نکلنےکی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔ شہبازشریف نوازشریف کوچھوڑنےپرآمادہ ہوتےتووزیراعظم ہوتے۔شہبازشریف اور نوازشریف متحدتھے اور رہیں گے۔

انہوں مزید کہاڈسکہ میں2مرتبہ الیکشن ہوااورن لیگ کےحق میں فیصلہ آیا۔نوازشریف نےان کےحلق سےسیٹ واپس کھینچی۔پی ٹی آئی کاایک گروپ ہم سے رابطے میں ہے۔اراکین نےدوبارہ حلقوں میں بھی جانا ہے۔

مریم نواز نے کہاحکومت نےمعیشت کا بیڑا غرق کردیاہے۔عوام کی قوت خرید متاثرہوئی ہے۔مہنگائی کےباوجود بازارمیں چیزیں نہیں ملتیں۔یہ لوگ اپنےحلقوں میں انتخابی مہم نہیں چلاسکیں گے۔ایم این ایزاورایم پی ایزحکومت کی نااہلی کابوجھ نہیں اٹھاناچاہتے۔73سال میں اتنی نالائق اورنااہل حکومت نہیں آئی۔

انہوں نے یہ بھی کہاپی ڈی ایم کااجلاس25اپریل کو طلب کیاگیا ہے۔پی ڈی ایم عوامی توقعات کےعین مطابق فیصلےکریگی۔

PDM

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

shahbaz sharif

NA249