Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کی غیر ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ

بین الاقوامی آرڈرز کی بحالی کے باعث پاکستان کی غیر ٹیکسٹائل...
شائع 24 اپريل 2021 09:59am
کاروبار

بین الاقوامی آرڈرز کی بحالی کے باعث پاکستان کی غیر ٹیکسٹائل برآمدات میں چار فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا، رواں مالی سال نو ماہ میں سات ارب تینتیس کروڑ ڈالر کی نان ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی گئیں۔

کورونا کے باعث دنیاکے مختلف ملکوں میں لاک ڈاؤن کے باوجود پاکستان کی لیدر گارمنٹس، سرجیکل آلات اور انجینئرنگ مصنوعات کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کم طلب کی وجہ سے پاکستانی کھانے کی مصنوعات کی طلب میں کمی ہوئی۔ باسمتی چاول کی برآمد میں ستائیس فیصد کمی، جبکہ نان باسمتی کی برآمد میں تقریباً بارہ فیصد اضافہ ہوا۔

مصالحہ جات، تیل کے بیج اور میوہ جات کی برآمد میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ مچھلی، سبزیوں اور پھلوں کی برآمد میں کمی ہوئی۔

پاکستان

Exports