Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا میں اضافہ ، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پرپابندی کا مطالبہ

وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت سے پھر مطالبہ کیا ہے...
شائع 23 اپريل 2021 06:48pm

وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت سے پھر مطالبہ کیا ہے کہ کوروان وبا کا پھیلاو روکنے کیلئے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل پر پابندی عائد کی جائے، سندھ میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران کورونا کےمریضوں کی شرح دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم تھی لیکن اب اسمیں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے، لہذا ہمیں اب سخت فیصلے لینے ہونگے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوکر وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہمیں لوگوں کو بچانے کیلئے لاک ڈاون سمیت سخت فیصلے بھی لینا پڑ سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ ماہ کراچی میں مریضوں کی شرح 4 اور حیدر آباد میں 5 فیصد تھی مگر اب یہ شرح کراچی میں تقریبا 9 فیصد اور حیدر آباد میں 16 فیصد سے زیادہ ہوچکی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سخت فیصلے نا لئے گئے تو صورت حال کنٹرول سے باہر ہوسکتی ہے، 31 مارچ کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی کی درخواست کی تھی۔

Murad Ali Shah

PPP

corona

covid