Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا کی تیسری لہر، ایک روز میں مزید 144اموات، 5,870 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے وار مزید تیز...
شائع 23 اپريل 2021 12:01pm

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے وار مزید تیز ہوگئے ،ایک روز میں وائرس سے مزید 144 اموات اور 5,870 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مہلک وائرس سے اب تک 16,842افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ملک بھر میں متاثرہ افرادکی تعداد 784,108ہوگئی۔

ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹرنے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید5,870 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد7لاکھ84ہزار108ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 75ہزار 815 ہوگئی جبکہ پنجاب میں2لاکھ82ہزار469افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 10ہزار875،اسلام آباد میں72ہزار150،بلوچستان میں21 ہزار365 ،گلگت بلتستان میں5241 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے16ہزار193کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وباءکی تیسری لہر نے تباہی مچادی،گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید144 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 16 ہزار 842 تک پہنچ گئی۔

24گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں سب سے زیادہ81،خیبرپختونخوا 39 ،سندھ ،14،آزاد کشمیر 6،اسلام آباد3 اورجبکہ بلوچستان میں ایک مریض جان کی بازی ہار گیا۔

کورونا سے اب تک سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4576افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 7799،خیبرپختونخوا میں 3029،اسلام آباد میں652،بلوچستان میں227اور گلگت بلتستان میں 104اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث455 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ84ہزار976 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے4,652مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہےجبکہ ملک میں مثبت کیسزکی شرح 10.90 فیصد تک پہنچ گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے5,685 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 6لاکھ82ہزار290مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران53ہزار818کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے5870افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 11لاکھ431ہزار24افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 5ہزار534مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ562وینٹی لیٹرپرموجود ہیں۔

گجرانوالہ88فیصد ،ملتان85 اورلاہور82فیصد مریض وینٹی لیٹربھرگئے جبکہ پشاور76،نوشہرہ71فیصد اورمردان میں70فیصدآکسیجن بیڈ پرمریض موجود ہیں ۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

coronavirus death

coronavirus test