Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کینیڈا اور عمان نے 3ملکوں پر سفری پابندیاں عائد کردیں

اوٹاوا،مسقط:کینیڈا اور عمان نے 3ملکوں پر سفری پابندیاں عائد...
شائع 23 اپريل 2021 11:19am

اوٹاوا،مسقط:کینیڈا اور عمان نے 3ملکوں پر سفری پابندیاں عائد کردیں، پاکستان، بھارت اور بنگلادیش شامل، پابندیاں ایک ماہ کیلئے لگائی گئی ہیں،جس کا اطلاق 24اپریل سے ہوگا۔

کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث کینیڈا نے پاکستان اور بھارت پر 30روز کیلئے سفری پابندیاں عائدکردیں،صوبائی حکومتوں نےبڑھتے کیسز پر وفاقی حکومت سے پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔

پاکستان پر فضائی پابندی کے بعد پی آئی اے کی پروازیں 30 دن تک کینیڈا نہیں جاسکیں گی۔

دوسری جانب پی آئی اے کو کینیڈین ایوی ایشن اتھارٹی کا نوٹس بھی موصول ہوگیا ہے ،پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کینیڈین پابندی سے متعلق تفصیلات کا انتظار ہے۔

عمان نے پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش پر سفری پابندیاں عائد کر دیں

ادھر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے عمان نے پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش پر سفری پابندیاں عائد کر دیں۔

اس حوالے سے عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کےمطابق کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر اور بڑھتے کیسز کے سبب پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش پر سفری پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔

تمام ایئرلائنز آپریٹر کو خصوصی مراسلہ جاری کرد یا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تینوں ممالک کے مسافروں کی عمان آنے پابندی عائد کی گئی جو 24 اپریل سے نافذ العمل ہوگی۔

دوسری جانب قومی ایئرلائن کی مسقط جانے والی تمام پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔

پاکستان

canada

Ottawa

Ban

Bangladesh

Oman