کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی
کراچی :محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیگو ئی کردی، درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، گرمی کی حالیہ لہر آئندہ 2دن تک رہے گی۔
شہرقائد کا موسم کچھ دن معتدل رہنے کے بعد پھر تبدیل ہوگیا، صبح سے ہی دھوپ کی تپش اور کم ہوا کے باعث گرمی زوروں پر ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت آج 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کا تو کوئی خطرہ نہیں تاہم گرمی کی حالیہ لہر آئندہ دو روز تک رہے گی ،شہر میں سمندری ہوائیں بند ہیں جبکہ شمال مغرب سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرم ہوائیں چل رہی ہیں جس سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔
گرمی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہی شہریوں کا پارہ بھی ہائی ہوتا جا رہا ہے سخت دھوپ سے شہری بے حال ہیں ۔ شہریوں کا کہناہے گرم موسم میں روزمرہ امور بھی متاثر ہوگئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے ، کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ۔
Comments are closed on this story.