Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

طلباکوکیمرج امتحانات دینے پرمجبور کرناسمجھ سے بالاتر ہے،مریم نواز

لاہور:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ طلباء کو...
اپ ڈیٹ 23 اپريل 2021 02:08pm

لاہور:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ طلباء کو کیمرج امتحانات دینے پر مجبور کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، حکومت پاکستان طلباء کو خطرے میں ڈال رہی ہے، بچوں کی حفاظت سے زیادہ کچھ اہم نہیں۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن)مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹویٹ میں کہا کہ طلبا ءکو کیمبرج امتحانات دینے پر مجبور کرنا سمجھ سے باہر ہے،خطے کے دیگر ممالک نے کورونا کے باعث کیمبرج امتحانات ملتوی کردیئےہیں۔

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں مزیدکہا کہ حکومت پاکستان طلباءکو خطرے میں ڈال رہی ہے، ہمارے بچوں کی حفاظت سےزیادہ اہم کوئی اور چیزنہیں۔

Maryam Nawaz

lahore

students