Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایران سے ترکی روانہ

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایران سے ترکی روانہ ہوگئے ...
شائع 23 اپريل 2021 10:51am

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایران سے ترکی روانہ ہوگئے ، 2روزہ دورہ ترکی میں ترک ہم منصب سمیت اعلی قیادت سے ملاقاتیں اور افغان امن عمل سے متعلق سہ فریقی اجلا میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی تہران سے 2روزہ سرکاری دورہ پرترکی کے شہر استنبول روانہ ہوئے ، پاکستانی سفیراورایرانی وزارتِ خارجہ نے وزیرخارجہ کا الودع کیا ۔

وزیرخارجہ دورہ میں سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ ترک ہم منصب سمیت دیگراعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے ، ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات،تعاون کےفروغ سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پرتبادلہ خیال کیا جائےگا ۔

ترکی ، پاکستان اور افغانستان کے سہ فریقی اجلاس میں شاہ محمود قریشی افغان امن عمل کی حالیہ پیشرفت پر بات چیت کریں گے۔

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد

Turkey

Iran