Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی :249 ضمنی الیکشن ، بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل، ٹی ایل پی کا نشان موجود

کراچی میں حلقہ این اے 249ضمنی الیکشن کیلئے بیلٹ پیپر کی چھپائی...
شائع 22 اپريل 2021 06:39pm

کراچی میں حلقہ این اے 249ضمنی الیکشن کیلئے بیلٹ پیپر کی چھپائی مکمل کرلی گئی ہے۔

بیلٹ پیپر پر تحریک لبیک پاکستان کا انتخابی نشان کرین موجود ہے۔

کراچی میں بلدیہ ٹاون میں حلقہ این اے 249ضمنی الیکشن کیلئے بیلٹ پیپر کی چھپائی مکمل کرلی گئی ہے،، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسر ندیم حیدر نے بتایا بیلٹ پیپر 24 اپریل کو الیکشن کمیشن حکام کے حوالے کردئیے جائیں گے۔

تحریک لبیک کا امیدوار بطور سیاسی جماعت انتخابی دنگل میں موجود ہے۔ ندیم حیدر نے بتایا کہ بیلٹ پیپر پر تحریک لبیک پاکستان کا انتخابی نشان کرین ہے کالعدم ٹی ایل پی کے امیدوار اپنے انتخابی نشان کرین پر انتخاب میں حصہ لیں گے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسر ندیم حیدر نے بتایا کہ قومی اسمبلی کےحلقے کیلئے بیلٹ پیپر گرین رنگ کا ہوگا،، ضمنی الیکشن کے لئے ساڑھے تین لاکھ بیلٹ پیپر چھاپے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ حلقہ این اے 249 کی نشست تحریک انصاف کے فیصل واوڈا کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی جس پر 29 اپریل کو ضمنی الیکشن ہونا ہے۔

ECP

NA249

TLP