جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے، مریم نواز
لاہور:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ دس سال کہیں بھی ناانصافی کا سن کر پہنچ جانے والے کو آخر انصاف مل گیا،شہباز شریف کا مقابلہ کرنا ہے تو خدمت میں کرو، جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرمسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت پر ردعمل دیتےہوئے نائب صدر (ن) لیگ مریم نواز کا کہنا تھا کہ 10سال کہیں بھی ناانصافی کا سن کر پہنچ جانے والے کو آخر انصاف مل گیا، جتنی مرتبہ بھی شہباز شریف صاحب کو گرفتار کیا، ان کا جرم صرف وفا نواز شریف نکلا۔
دس سال کہیں بھی ناانصافی کا سن کر پہنچ جانے والے کو آخر انصاف مل گیا۔ جتنی مرتبہ بھی شہباز شریف صاحب کو گرفتار کیا، ان کا جرم صرف وفا نواز شریف نکلا۔ شہباز شریف کا مقابلہ کرنا ہے تو خدمت میں کرو، جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے۔ #سرخروشہبازپاکستان pic.twitter.com/8JXyQv42zP
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 22, 2021
مریم نواز نے مزید کہا کہ شہباز شریف کا مقابلہ کرنا ہے تو خدمت میں کرو، جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے ،سرخرو شہبازپاکستان!۔
Comments are closed on this story.