Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اثاثہ جات کیس : خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

لاہور:احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ...
اپ ڈیٹ 22 اپريل 2021 01:29pm

لاہور:احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ (ن)کے رہنما ءخواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی جبکہ آئندہ سماعت 6مئی کو ہوگی۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج اسد علی نے بطور ڈیوٹی جج آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کی ،پولیس حکام نے خواجہ آصف کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔

عدالت نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت کے جج کے تبادلے کے باعث کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

نیب ریفرنس کے مطابق خواجہ آصف 1991ء میں سینیٹر بنے اور اس وقت ان کے مجموعی اثاثے 51 لاکھ روپے تھے، 2018ء تک خواجہ آصف کے اثاثے 221 ملین تک پہنچ گئے جو ملزم کی ظاہری آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔

accountability court

lahore

Khuwaja Asif

remand