Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

”پانامہ سےکورونا تک ڈھٹائی سے جھوٹ بولنےمیں ن لیگ کا کوئی ثانی نہیں“

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ...
شائع 22 اپريل 2021 12:35pm

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پانامہ سے کورونا تک ڈھٹائی سے جھوٹ بولنے میں نون لیگ کا کوئی ثانی نہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ شاہد خاقان عباسی کہتےہیں کہ دنیانے کورونا پر قابوپالیاہےلیکن ہمارے ہاں بڑھ رہا ہے ،ظاہر کرتا ہے کہ ن لیگ کی لیڈرشپ اخلاقی طورپر دیوالیہ ہے اور انہیں بڑےسے بڑاجھوٹ بھی آسانی سے کہنےپرملکہ حاصل ہے۔

وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ پانامہ سے کورونا تک ڈھٹائی سے جھوٹ بولنے کے فن پر نون لیگ نے ثابت کیا وہ لاثانی ہیں۔

fawad chaudhry

Information Minister

اسلام آباد

Panama

corona