Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کورونا کے وار تھم نہ سکے ،مزید 98 اموات، 5,857 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے ...
شائع 22 اپريل 2021 12:21pm

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے باعث مزید 98افراد جان سے گئے جبکہ 5,857نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 16,698افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 778,238ہوگئی۔

ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید5,857 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 7 لاکھ 78 ہزار 238 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 75 ہزار 081ہوگئی جبکہ پنجاب میں2لاکھ79ہزار437افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 09ہزار704،اسلام آباد میں71ہزار533،بلوچستان میں21 ہزار242 ،گلگت بلتستان میں5215 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے16ہزار026کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وبا ءکی تیسری لہر نے تباہی مچادی، گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید98 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 16 ہزار 698 تک پہنچ گئی۔

24گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں سب سے زیادہ54،خیبرپختونخوا 37 ،سندھ ،اسلام آباد اورآزاد کشمیر 3،3جبکہ بلوچستان میں ایک مریض جان کی بازی ہار گیا۔

کورونا سے اب تک سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4562افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 7718،خیبرپختونخوا میں 2990،اسلام آباد میں649،بلوچستان میں226اور گلگت بلتستان میں 104اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث449 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ84ہزار935 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے4,593مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہےجبکہ مثبت کیسز کی شرح10.16فیصد تک پہنچ گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے3,986 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 6لاکھ76ہزار605مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران57ہزار591کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے5857افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 11لاکھ377ہزار42افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 5ہزار450مریض زیرعلاج ہیں جبکہ 559وینٹی لیٹرز پرموجود ہیں۔ گجرانوالہ 88فیصد، ملتان 85 فیصد اورلاہور82 فیصد مریض وینٹی لیٹر پرموجود ہیں، پشاور،نوشہرہ اورصوابی میں 67فیصد سے زائد اکسیجن بیڈ مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں۔

NCOC

coronavirus cases

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

coronavirus death