Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ دھماکے کی ہر پہلو سے مکمل تحقیقات کی جائیں، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ کوئٹہ دھماکے کی...
شائع 22 اپريل 2021 12:11pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ کوئٹہ دھماکے کی ہر پہلو سے مکمل تحقیقات کی جائیں،قوم نے دہشتگردی کوشکست دینے کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں،دہشتگردی کی لعنت کو دوبارہ اٹھنےنہیں دیں گے،ہم تمام داخلی اور بیرونی خطرات سے آگاہ ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم تمام داخلی اور بیرونی خطرات سے آگاہ ہیں ، قوم نے دہشتگردی کوشکست دینے کیلئے بڑی قربانیاں دیں، کوئٹہ حملے میں بے گناہ جانوں کے ضیاع پربہت غمزدہ ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ دہشتگردی کی لعنت کو دوبارہ اٹھنےنہیں دیں گے ۔

وزیراعظم عمران خان کی کوئٹہ دھماکے کی سخت مذمت

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کوئٹہ دھماکےکی سخت مذمت کی گئی تھی۔

کوئٹہ دھماکےکے حوالے سے وزیراعظم عمران خان رات گئےتک معاملات کی خود نگرانی کرتےرہے۔

وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو ہدایت جاری کرتےہوئے کہا تھاکہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کریں اور معاملےکی تہہ تک پہنچیں۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں جناح روڈ پر سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 5افراد جاں بحق اور 12زخمی تھے۔

دھماکے سے کئی گاڑیوں کو آگ لگ گئی تھی جبکہ ہوٹل سمیت قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔

pm imran khan

اسلام آباد

ٹویٹر

investigation

Quetta Blast