Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایرانی صدر کا پاکستان کے ساتھ تعلقات مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

ایران کے صدر حسن روحانی نے پاکستان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری...
اپ ڈیٹ 21 اپريل 2021 09:07pm

ایران کے صدر حسن روحانی نے پاکستان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور سرحدی انتظام کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

آج تہران میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی.

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور خوشگوار تعلقات قائم ہیں جن کی بنیاد مشترکہ تاریخ، ثقافت،مذہب اورزبان پرمبنی ہے۔

وزیر خارجہ نے کشمیری عوام کے اصولی موقف کی مسلسل حمایت کرنے پر ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

دریں اثناء وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور پاک ایران پارلیمانی دوستی گروپ کے چیئرمین احمد امیرآبادی فراحانی نے دونوں ملکوں کے پارلیمانی دوستی گروپس کو فعال کرنے کی ضرورت پر زوردیاہے۔

وزیرخارجہ نے تہران کے قومی پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین پاک ایران پارلیمانی دوستی گروپ سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ مشترکہ مذہبی اور ثقافتی اقدار پر مبنی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔فریقین نے دونوں ملکوںکے پارلیمانی وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا۔

ریڈیو پاکستان

Shah Mehmood Qureshi

Tehran

President

Iran

investment

trade