Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی آج تہران میں مصروف دن گزاریں گے

تہران :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج تہران میں مصروف دن گزاریں...
اپ ڈیٹ 21 اپريل 2021 01:09pm

تہران :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج تہران میں مصروف دن گزاریں گے، ایرانی صدر اور ایرانی ہم منصب سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

ایران کے دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے، اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر جواد ظریف سے ملاقات بھی شیڈول ہے۔

پاک ایران وفود کی سطح پر مذاکرات دو طرفہ تعلقات بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ پر بات ہو گی، باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، دونوں ممالک کے مابین سرحدی تجارتی مراکز کھولنے کی مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران کی پارلیمان اور پاکستانی سفارتخانے کا بھی دورہ کریں گے۔

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

Tehran

Hassan Rouhani

Iran