Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'حکومت نے مذہبی جماعت کے مسئلے کو مزید الجھادیا'

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے حکومت نے مذہبی جماعت کے...
شائع 20 اپريل 2021 06:41pm

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے حکومت نے مذہبی جماعت کے مسئلے کو حل کرنے کی بجائے الجھایا، ہمیشہ حکومت کچھ غلط کرتی ہے پھر یوٹرن لیتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسلام آباد مین پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

وہ بولے جو کچھ آجکل پاکستان ہورہا ہے وہ غلط ہورہا ہے،حکومت نے مسئلے کو حل کرنے کی بجائے الجھایا، ہمیشہ حکومت کچھ غلط کرتی ہے پھر یوٹرن لے لیتی ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف نے تو ڈاکٹر عافیہ کو امریکہ کے حوالے کیا لیکن تحریک انصاف، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے بھی اپنے دور حکومت میں اس معاملے پر کچھ نہیں کیا۔

Jamat e Islami