Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یو اے ای نے پاکستان کو قرض واپسی کی مدت میں توسیع کردی

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات (یو اے ای)نےپاکستان کو 2ارب ڈالر امدادی...
شائع 20 اپريل 2021 12:28pm

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات (یو اے ای)نےپاکستان کو 2ارب ڈالر امدادی قرض کی واپسی کی مدت میں توسیع کردی۔

ابوظہبی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اماراتی ہم منصب شیخ عبدﷲ بن زایدالنہیان سے ملاقات ہوئی،اماراتی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کا پرتپاک استقبال کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، تعاون کے فروغ سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو ہوئی جبکہ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی سمیت دیگر امور پر پر بھی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر شیخ عبدﷲ نے امدادی قرض کی واپسی کی مدت میں توسیع سے آگاہ کیا۔

یاد رہے کہ قرض کی واپسی کی ڈیڈ لائن 19اپریل تھی تاہم اب اس میں توسیع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےاپنے ہم منصب شیخ عبدﷲ بن زایدالنہیان کومقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اوربھارتی پالیسیوں کے باعث درپیش خطرات سے بھی آگاہ کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان افغان امن عمل سمیت دیگر اموربھی زیر بحث آئے۔

ملاقات میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دنیا کی توجہ پاکستان کی تاریخ، جغرافیائی اہمیت اور سیاحت پر مبذول کرائیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے امارتی ہم منصب کو ویزے کے حصول میں حائل مشکلات حل کرنے پر بھی زور دیا۔

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

Saudi Arabia

پاکستان

ابوظہبی