نیب : حمزہ شہباز کی ضمانت کا فیصلہ چیلنج
نیب نے حمزہ شہباز کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
لاہورہائیکورٹ کا 24 فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کر دی۔
نیب نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی ۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے حقائق کو نظر انداز کیا۔حمزہ شہباز شریف کا کیس ہارڈشپ کا کیس نہیں بنتا،ان کو ضمانت دینے سے نیب انکوائری میں خلل پڑ رہا ہے۔
نیب کا کہنا ہے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔ لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کو ضمانت دی تھی۔نیب نے دیگر شریک ملزمان فضل داد اور محمد شعیب کی ضمانت منسوخی کی بھی درخواستیں دائر کی ہیں۔
Comments are closed on this story.