شہباز شریف کی درخواست ضمانت،سماعت کےلئے تین رکنی فل بینچ تشکیل
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست...
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست ضمانت کی سماعت کےلئے تین رکنی فل بینچ تشکیل دے دیا۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں بینچ 21 اپریل کو سماعت کرے گا۔
لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی درخواست ضمانت کی سماعت کےلئے تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا
جسٹس علی باقر نجفی فل بینچ کی سربراہی کریں گے۔
جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی بنچ کا حصہ ہوں گے۔
شہبازشریف کی درخواست ضمانت پردو رکنی بنچ میں اختلاف کےبعد فائل چیف جسٹس کو ارسال کی گئی تھی جس کے بعدچیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے درخواست ضمانت کی سماعت کیلئے تین رکنی بنچ تشکیل دیا ہے جو 21 اپریل کو سماعت کرے گا۔
shahbaz sharif
Lahore High Court
مقبول ترین
Comments are closed on this story.