Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'جو ٹی ایل پی کا مقصد ہے وہی میرا مقصد ہے'

قوم سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہارسول اللہﷺ لوگوں کےدلوں میں بستےہیں۔چاہتےہیں دنیامیں کہیں رسولﷺ کی شان میں گستاخی نہ ہو۔
شائع 19 اپريل 2021 05:49pm

وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں رسول اللہﷺ لوگوں کےدلوں میں بستےہیں۔شان میں گستاخی پردلوں میں تکلیف ہوتی ہے۔پچھلےہفتےکےافسوسناک واقعات کے بعد خطاب کافیصلہ کیا۔چاہتےہیں کہ رسولﷺ کی شان میں گستاخی نہ ہو۔

وزیراعظم عمران خان نے قوم سےخطاب میں کہا پاکستان واحدملک کےجواسلام کےنام پربنا۔جوٹی ایل پی کا مقصدہےوہی میرامقصدہے۔چاہتےہیں دنیامیں کہیں رسولﷺ کی شان میں گستاخی نہ ہو۔

انہوں نے کہاٹی ایل پی کہہ رہی ہےکہ فرانس سےرابطےختم کیےجائیں۔کیافرانس کےسفیرکوبھیجنےسےگستاخی رک جائےگی؟سفیرکوواپس بھیجنے سے دیگر ممالک بھی گستاخی کرینگے۔مغرب میں کچھ عرصےبعدیہی سلسلہ پھرشروع ہوجاتاہے۔فرانس کوکوئی فرق نہیں پڑےگا،پاکستان کوفرق پڑےگا۔

وزیراعظم نے کہاہماری معیشت طویل عرصےبعد بہترہورہی ہے۔فرانس سےتعلقات ختم کرنےکامطلب یورپی یونین سےتعلقات توڑناہے۔

انہوں نےمزیدکہاٹی ایل پی سےمذاکرات چل رہےتھے۔مذاکرات کودوران ٹی ایل پی دھرنےکی تیاری کررہی تھی۔اب تک 40پولیس کی گاڑیوں کوجلایاگیا۔لوگوں کی نجی املاک کونقصان پہنچایاگیا۔4پولیس اہلکارشہیدہوئے،800سےزیادہ زخمی ہوئے۔380بھارتی گروپس ملک میں جعلی خبریں چلارہےتھے۔ملک کونقصان پہنچانے کےلئےجےیوآئی بھی شامل ہوگئی۔

وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی کہامغرب میں بہت زیادہ وقت گزارا،ذہنیت سےواقف ہوں۔مسلم ممالک کومل کرمغرب کوسمجھاناچاہیئے۔اسلاموفوبیاکامطلب اسلام کےخلاف پروپیگنڈا ہے۔ہم مسلسل اسلاموفوبیا پربات کررہےہیں۔چاہتاہوں کہ تمام اسلامی ممالک ملکرآوازاٹھائیں۔مغرب کوتب ہی سمجھایاجاسکتاہےجب سب کی ایک آوازہوگی۔50ممالک ملکربات کرینگےتومغرب پراثرہوگا۔

انہوں نےکہاملک کےاندراحتجاج سےمغرب کوکوئی فرق نہیں پڑےگا۔ملک میں احتجاج سےہمیں ہی نقصان پہنچا ہے۔میں اپنی قوم کومایوس نہیں کرونگا۔ ہولوکاسٹ پربات کی جائےتوجیل میں ڈال دیتے ہیں۔مغرب میں ہولوکاسٹ کےخلاف کوئی بات نہیں کر سکتا۔

pm imran khan

France

Blasphemy

Ambassador

TLP