Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فضل الرحمان کو جے یو آئی کا نام استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست خارج

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کو جمعیت علمائے...
شائع 19 اپريل 2021 12:29pm

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کو جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کا نام استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست خارج کردی۔

الیکشن کمیشن کے 2رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا اورمولانا فضل الرحمان کو جمعیت علمائے اسلام کا نام استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست خارج کردی ۔

مولانا شجاع الملک نے مولانا فضل الرحمان کو جمعیت علمائے اسلام کا نام استعمال روکنے کی درخواست کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے 18 مارچ کو دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

ECP

اسلام آباد

JUI

apeal reject

Fazal ur Rehman