Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ناموس رسالت پر جو کچھ عمران خان نے کیا وہ کوئی نہ کرسکا،شیخ رشید

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ اسلام...
شائع 19 اپريل 2021 12:20pm

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ اسلام آباد کیلئے اسلام کو استعمال کرتے ہیں ،عمران خان اسلام دشمنوں کو شکست دیں گے، ناموس رسالت پر جو کچھ عمران خان نے کیا وہ کوئی نہ کرسکا۔

اسلام آبادمیں ایک تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کاکہنا تھا کہ عمران خان اسلام دشمنوں کو شکست دیں گے،ملک میں ٹانگ کھینچنے والوں کی کمی نہیں،انسانیت کی خدمت کرنےوالاعظیم ہوتاہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ بعض لوگ اسلام آباد کیلئے اسلام کواستعمال کرتےہیں،وزیراعظم ملک کی بہتری کیلئے محنت کررہے ہیں،ناموس رسالتﷺکیلئےجوکام عمران خان نے کیا وہ کوئی نہ کرسکا۔

وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ تھکی ہوئی اپوزیشن ملی ،جس کےرنگ پسٹن بیٹھےہوئےہیں،اللہ نیت کا پھل دیتاہے،اللہ آپ کو نیت کا پھل دے گا۔

pm imran khan

Interior Minister

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

Islam