Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دوستی یا دشمنی، پاکستان کیلئے یہ فیصلے کی گھڑی ہے: اشرف غنی

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی...
شائع 19 اپريل 2021 10:37am

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا اس بات پر منحصر ہے کہ پاکستان اپنے ہمسائے کے ساتھ دوستی کرتا ہے یا دشمنی کا فیصلہ کرتا ہے۔

پولیس فورس کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر نے کہا کہ غیر ملکی افواج کے انخلا کے اعلان کے ساتھ افغانستان کو تاریخی موقع ہاتھ آیا ہے۔ 'آج پاکستان کیلئے فیصلے کا دن ہے، اگر ہمارا ملک غیر مستحکم ہوا تو پاکستان بھی عدم استحکام کا شکار ہوگا، اگر وہ (پاکستان) ہماری ترقی چاہتے ہیں تو ان کی بھی ترقی ہوگی۔'

انہوں نے اسی قسم کے ریمارکس جمعرات کو ایک آن لائن کانفرنس سے خطاب میں بھی دیےتھے۔ اشرف غنی کا کہنا تھا 'پاکستان کیلئے یہ قسمت کا فیصلہ ہے، یا تو وہ (پاکستان) مشترکہ طور پر علاقائی تعاون، عالمی پارٹنر شپ اور خطے کا استحکام چاہے گا یا پھر وہ اپنی توانائیاں طالبان اور انتہا پسندی کو مضبوط کرنے میں صرف کرے گا، پاکستان کو انتہا پسندی کی سب سے زیادہ قیمت ادا کرنا پڑی ہے، یہ فیصلے کی گھڑی ہے اور ہمیں یہ سب دیکھنا ہوگا۔'

ashraf ghani

پاکستان