Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا ویکسین کی مزید 20 لاکھ خوراکیں آئندہ ہفتے پاکستان پہنچنے کا امکان

اسلام آباد: چین سے کورونا ویکسین کی مزید 20 لاکھ خوراکیں آئندہ...
شائع 18 اپريل 2021 02:09pm

اسلام آباد: چین سے کورونا ویکسین کی مزید 20 لاکھ خوراکیں آئندہ ہفتے پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔

‏کورونا وائرس سے نجات کا واحد حل کورونا ویکسین ہے، چین سے مزید 20 لاکھ کورونا ویکسین کی خوراکیں آئندہ ہفتے پاکستان پہنچنے کا امکان ہےاور آئندہ ہفتے پاکستان پہنچنے والی ویکیسن میں سائنوویک کی پہلی کھیپ بھی شامل ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سائنو فارم اور سائنوویک ویکسین پر مشتمل 20 لاکھ خوراکیں 21 اپریل سے 23 اپریل کے درمیان پاکستان پہنچیں گی، 20 لاکھ ویکسین ڈوز میں سے 15 لاکھ پاکستان کی طرف سے خریدی گئی ہیں جبکہ 5 لاکھ ویکسین ڈوز چین کی طرف سے بطور تحفہ ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق مئی کے شروع میں پاکستان کی طرف سے خریدی گئی ویکسین کی مزید خوراکیں پاکستان پہنچیں گی۔

china

پاکستان

اسلام آباد

corona vaccine