Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کوروناسے ایک روزمیں ریکارڈ 149اموات، 6,127 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:کورونا وائرس کی تیسری لہر آوٹ آف کنڑول ...
اپ ڈیٹ 18 اپريل 2021 11:10am

اسلام آباد:کورونا وائرس کی تیسری لہر آوٹ آف کنڑول ہوگئی،پاکستان میں وائرس سے ایک روز میں ریکارڈ 149 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سب سے زیادہ 6,127نئے کیسز رپورٹ ہوئے،کورونا سے اب تک 16,243اموات اور متاثرہ مریضوں کی تعداد756,285تک پہنچ گئی۔

ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹرنے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید6,127 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 7لاکھ 56 ہزار 285 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 72 ہزار 197ہوگئی جبکہ پنجاب میں2لاکھ67ہزار572افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 05ہزار438،اسلام آباد میں69ہزار556،بلوچستان میں20 ہزار822 ،گلگت بلتستان میں5176 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے15ہزار524کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وبا ءکی تیسری لہر نے تباہی مچادی، گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 149 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 16 ہزار 243 تک پہنچ گئی۔

24گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں 97، خیبرپختونخوا35، سندھ 7، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں 5،5، اموات رپورٹ ہوئیں۔

کورونا سے اب تک سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4551افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 7430،خیبرپختونخوا میں 2867،اسلام آباد میں636،بلوچستان میں223 اور گلگت بلتستان میں 103اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث433 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں فعال کیسز ایک بار پھر 80 ہزار سے تجاوز کر گئے ، مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ80ہزار559 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے4,446مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ملک میں مثیت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 52 ریکارڈ ہوئی، 19 جون کے بعد کورونا کیسز کی یہ سب سے بڑی تعداد سامنے آٗئی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے4,527 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 6لاکھ59ہزار483مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران71ہزار836کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے6127افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 11لاکھ144ہزار36افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت 630اسپتالوں میں 5 ہزار 285 متاثرہ مریض زیر علاج جبکہ 528 وینٹی لیٹرز پر ہیں،گوجرانوالہ میں 88 فیصد ، ملتان 81، لاہور 80، اور مرداد میں 60 فیصد وینٹی لیٹر پر مریض موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

coronavirus death

coronavirus test