Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیٹی کی عصمت دری کا بدلہ، بچوں سمیت پورا خاندان ذبح

خواتین کیلئے دنیا کے سب سے غیر محفوظ اور خطرناک ترین ملک بھارت...
شائع 18 اپريل 2021 09:33am

خواتین کیلئے دنیا کے سب سے غیر محفوظ اور خطرناک ترین ملک بھارت میں ایک لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے بعد ملزم کے پورے خاندان کے لرزہ خیز قتل کا واقعہ بھی پیش آیا۔

کچھ عرصہ قبل ایک شخص نے ایک معصوم لڑکی کو متعدد مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔ اس دلخراش واقعے کے بعد ملزم کیخلاف کوئی ایکشن نہ لیا گیا اور ملزم قانون کی گرفت سے بچا رہا۔

اس تمام صورتحال میں زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے باپ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کیا، اور پھر بدلے کی آگ میں معصوم بچوں کو بھی قتل کر ڈالا۔

بھارتی پولیس کے مطابق قاتل کافی عرصے سے ملزم سے بدلہ لینے کے انتظار میں تھا، تاہم ملزم اور اس کا خاندان علاقے میں موجود نہ تھے۔

ملزم اور اس کے خاندان کی علاقے میں واپسی کے بعد متاثرہ لڑکی کے باپ نے اپنی بیٹی کیساتھ ہوئے ظلم کا بدلہ لینے کا فیصلہ کیا۔

متاثرہ لڑکی کا باپ ایک دن موقع پا کر تیز دھار آلے کیساتھ ملزم کے گھر پہنچ گیا اور وہاں موجود ملزم کے پورے خاندان کو ذبح کر ڈالا۔

اس لرزہ خیز واردات کے دوران متاثرہ لڑکی کے باپ نے 6 ماہ کے بچے سمیت 2 بچوں کو بھی بے دردی سے قتل کر ڈالا، تاہم لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا مرکزی ملزم پھر بھی زندہ بچ گیا۔

متاثرہ لڑکی کے باپ نے جس وقت ملزم کے گھر پر حملہ کیا، اس وقت مرکزی ملزم گھر پر موجود ہی نہیں تھا۔ اس لرزہ خیز واردات کے بعد متاثرہ لڑکی کا باپ جائے وقوعہ پر ہی موجود رہا، جسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے بتایا ہے کہ پورے خاندان کو قتل کرنے والے شخص کی بیٹی کو زیادتی اور بلیک میل کرنے میں صرف ایک شخص نہیں بلکہ اس کے خاندان کے دیگر افراد بھی ملوث تھے۔

ملزم کی بیوی بھی متاثرہ لڑکی کو اس کی غیر اخلاقی ویڈیو دکھا کر بلیک میل کرتی رہی، جبکہ ملزم کے دیگر رشتے دار بھی مسلسل متاثرہ لڑکی کو بلیک میل کر رہے تھے۔

Murder