Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شادی ہالز کی بندش، ایسوسی ایشن کا اجلاس طلب

کوروناایس اوپی کےتحت شادی ہال کی بندش کے معاملے پر مشاورتی ...
شائع 17 اپريل 2021 10:54pm

کوروناایس اوپی کےتحت شادی ہال کی بندش کے معاملے پر مشاورتی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ شادی ہال مالکان نے پابندیوں کے حوالے سے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالےسے غور کیا جائیگا۔ صدرآل شادی ہال ایسوسی ایشن رانا رئیس کے مطابق شادی ہال پر پابندی سوالیہ نشان ہے ،

ان کا کہنا تھا کہ شادی ہال پر پابندی سے ہزاروں افراد کا روزگار متاثر ہوگا، شادی ہال میں ایس او پیز کی مکمل پابندی کے باوجود یہ اقدام قابل مذمت ہے ۔

رانا رئیس نے مزید کہا کہ انتظامیہ چاہے تو شادی ہال میں سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی نگرانی کی جاسکتی ہے ، اور انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کیلیے تیار ہیں ۔

رانا رئیس نے مزید کہا کہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کے شادی ہال کے معاملے پر نظر ثانی کرے ، اگرشادی ہال پر عائد پابندی نہ ہٹائی گئی تو بھر پور احتجاج کریں گے ۔

رانا رئیس نے مزید کہا کہ ہمارا معاشی قتل عام بند کیا جائے ،اور جن کی تقریبات ہیں وہ بھی پریشان ہے۔

corona

covid