Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا کی تیسری لہر، پاکستان کی درجات میں تنزلی

کورونا کی تیسری لہرمیں انتہائی اضافہ ، کورونا متاثرہ ممالک میں...
شائع 16 اپريل 2021 08:56pm

کورونا کی تیسری لہرمیں انتہائی اضافہ ، کورونا متاثرہ ممالک میں پاکستان مزید4 درجےنیچے چلا گیا ، 35ویں نمبر سے31 ویں نمبر پر آگیا۔

ابتک 15 ہزار521 ہیلتھ ورکرز متاثر ، 150 جان کی بازی ہار چکے ،شہروں میں سب سے زیادہ اموات کراچی میں رپورٹ ہوئیں!

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق وباء سے سب سے زیادہ امریکا دوسرے نمبر پر بھارت اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے ۔

کورونا وباء بڑھنے پر پاکستان35سے31 ویں نمبرپر پہنچ گیا ہے ،رپورٹ میں کہا گیاکہ ملک میں سب سےزیادہ 61سے70سال کے4 ہزار531 افراد کی اموات ہوئیں، ابتک 10 ہزار472 مرد، 5 ہزار397 خواتین اور تین خواجہ سراء کورونا کے باعث جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

شہروں میں سب سے زیادہ کراچی میں 3ہزار847اموات ہوئیں ، این سی او سی رپورٹ کے مطابق ابتک 15 ہزار521 ہیلتھ ورکرز متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 150ہیلتھ کیئرورکرز جان کی بازی ہار چکے ہیں، جن میں 90 ڈاکٹرز اور 55 پیرامیڈیکل اسٹاف شامل ہے۔

corona

covid