Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیب : گزشتہ سال 321 ارب روپے بدعنوان عناصر سے برآمد

چیئرمین نیب کی زیرصدارت مجموعی کارکردگی سے متعلق اجلاس ہوا ،...
شائع 16 اپريل 2021 06:26pm

چیئرمین نیب کی زیرصدارت مجموعی کارکردگی سے متعلق اجلاس ہوا ، چیئرمین نیب نے کہاکہ گزشتہ سال 321 ارب روپےسے زائد بدعنوان عناصر سے برآمد کئے جوکہ ریکارڈ کامیابی ہے ۔

چیرمین نیب کی زیرصدارت اعلی اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں ڈپٹی چیرمین نیب،پراسیکیوٹرجنرل اکاونٹبلٹی ، ڈی جی آپریشنزسمیت سنئیرافسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں نیب کی مجموعی کارگردگی کا جائزہ لیا گیا چیئرمین نیب نے علاقائی بیوروزکو کالرکرائم اورمیگا کرپشن کیسزکومنطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی اورکہا کہ 179 میگا کرپشن مقدمات سے63 میگا کرپشن مقدمات کوقانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاہم 1ہزار269ریفرنسز عدالت میں زیرسماعت ہیں، جن کی مالیت950 ارب روپے سے زائد ہے ۔

چیرمین نیب نے کہا کہ ہم نے نیب میں تحقیق اور افسران کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے جدیدنظام متعارف کرایا ہے ۔ چیرمین نیب نے کارگردگی پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

NAB