Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ میں کورونا کے شکار وکیل کی پیشی پر کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں کورونا کے شکاروکیل کی پیشی پرکھلبلی ...
شائع 16 اپريل 2021 12:03pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں کورونا کے شکاروکیل کی پیشی پرکھلبلی مچ گئی،چیف جسٹس گلزار احمد کی عدالت میں کورونا سے متاثر ہ وکیل پہنچ گیا۔

ایک بارپھر کورونا وائرس سے متاثرہ شخص سپریم کورٹ پہنچ گیا ،مریض چیف جسٹس کی عدالت میں پیش ہوا۔

سپریم کورٹ کی کورٹ روم نمبرون میں معمول کےکیسزکی سماعت جاری تھی چیف جسٹس گلزاراحمد نے وکیل خالد محمود سےپوچھا کہ کیا کہ آپ کی التواءکی درخواست آئی تھی،جس پروکیل نےانکشاف کیا کہ وہ کورونا پازیٹیو ہیں پھربھی عدالت میں پیش ہوئے ، وکیل کےانکشاف پرچیف جسٹس کی کورٹ میں کھلبلی مچھ گئی۔

چیف جسٹس نےمتاثرہ وکیل کومخاطت کرتے ہوئےکہا کہ اس طرح عدالت نہیں آنا چاہیئے تھا۔

عدالت کےحکم پروکیل خالد محمود کورٹ روم سے باہرچلے گئے،جس کے بعد چیف جسٹس نے عدالتی عملے سے استفسارکیا کہ فائل کون اٹھا کرلایا جس پرعملے نے کہا کہ فائل اٹھانے والا بارکا ملازم ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ملازم کومعلوم ہے وکیل کوکورونا ہوا ہے پھرفائل نہیں اٹھانا چاہیئے۔

وکیل کے جانے کے بعد عدالتی روسٹرم اورفائلوں پراسپرے کیا گیا ۔

Chief Justice

Supreme Court

اسلام آباد

gulzar ahmad

corona positive case