Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کورونا کے وار تھم نہ سکے ،مزید 110 اموات، 5,364 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے،کورونا کے باعث...
شائع 16 اپريل 2021 10:38am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے،کورونا کے باعث مزید 110افراد جان سے گئے جبکہ 5,364نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،خطر ناک مہلک وائرس نے اب تک 15,982افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 745,182ہوگئی۔

ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹرنے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید5,364 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 7لاکھ 45 ہزار 182ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 70 ہزار 963 ہوگئی جبکہ پنجاب میں2لاکھ61ہزار173افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 03ہزار419،اسلام آباد میں68ہزار665،بلوچستان میں20 ہزار662 ،گلگت بلتستان میں5163اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے15ہزار137کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں کورونا وبا ءکی تیسری لہر نے تباہی مچادی، 24گھنٹے کے دوران قاتل وائرس 110 زندگیاں نگل گیا،جس کے بعد اموات کی تعداد 15982ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4541افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 7271،خیبرپختونخوا میں 2796،اسلام آباد میں626،بلوچستان میں222اور گلگت بلتستان میں 103اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث423 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ78ہزار425 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے4,302مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے4,123 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 6لاکھ50ہزار775مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران64ہزار481کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے5364افراد میں کورونا وائرس تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 11لاکھ007ہزار25افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

coronavirus death

coronavirus test