Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان چوتھا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا

سنچورین:پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان چوتھا اور آخری ٹی ...
شائع 16 اپريل 2021 10:31am

سنچورین:پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان چوتھا اور آخری ٹی 20آج سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

پاک جنوبی افریقا ٹی20سیریز اختتام کی جانب گامزن ہے، آج آخری میچ کھیلا جائے گا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔

گرین شرٹس کو 4میچوں کی سیریز میں 2-1کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے، پاکستان نے پہلا میچ 4وکٹوں سے جیتا جبکہ پروٹیز نے دوسرے میں 6وکٹوں سے میدان مارا۔

تیسرے ٹی 20میں بابراعظم کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے 9وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان

Centurion

South Africa

PAKvSA