Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لاپتہ افراد کیس، اعزاز کی عدم بازیابی پر برہمی

سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت...
شائع 15 اپريل 2021 11:18pm

سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے تین سال سےلاپتہ اعزازالحسن کی عدم بازیابی پرشدید اظہار برہمی کیا،عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے،وزارت داخلہ کونوٹس جاری کردیئے۔

سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کیسز کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جہاں 3سال سےلاپتہ اعزازالحسن کی عدم بازیابی پرعدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہری کی ٹریول ہسٹری کہاں ہیں ؟

عدالت کا کہنا تھا کہ ہاں یانہ میں جواب دیں،دوسری باتیں مت کریں۔

آئندہ سماعت پرہرصورت شہری کوبازیاب کرائیں،عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے،وزارت داخلہ کونوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں سےرپورٹ لیکرپیشرفت سےآگاہ کریں،عدالت نے کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی۔

Sindh HighCourt

missing person