Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوگر اسکینڈل میں اہم پیشرفت،نواز شریف کے قریبی ساتھی کا بیان قلمبند

شوگراسکینڈل میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔نواز شریف کے قریبی...
شائع 15 اپريل 2021 05:35pm

شوگراسکینڈل میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔نواز شریف کے قریبی ساتھی جاوید کیانی کا بیان بھی قلمبند،کین کمشنر پنجاب سےبھی اہم ریکارڈ حاصل کر لیا گیا، مزید افراد کی طلبی کا بھی امکان ہے۔

شوگر اسیکنڈل میں اہم شخصیات سے تحقیقات جاری ہیں۔نوازشریف کے قریبی اور وائس چیئرمین شوگر ملز ایسوسی ایشن جاوید کیانی نے نیب کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان قلمبند کرایا۔

اس سے قبل چیئرمین شوگر ملز ایسوسی ایشن سکندر پاشا اور وزارت صنعت و پیداوار کے افسر خضر حیات سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔

صنعت و پیداوار کے اکاؤنٹنٹ مزمل پاشا کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔

افسران نے شوگر سبسڈی سے متعلق ریکارڑ نیب کو فراہم کر دیا نیب نے کین کمشنر پنجاب سے بھی اہم ریکارڈ حاصل کر لیا، اس اسکینڈل میں مزید افراد کی طلبی کا امکان ہے۔

Nawaz Sharif

sugar scandal