Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

فرانس کی پاکستان میں مقیم اپنے شہریوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت

امن و امان کی سنگین صورتحال کے پیش نظر فرانس نے پاکستان میں مقیم...
شائع 15 اپريل 2021 04:33pm

امن و امان کی سنگین صورتحال کے پیش نظر فرانس نے پاکستان میں مقیم اپنے شہریوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔

فرانسیسی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کےلئے ایڈوائزری جاری کر دی۔سنجیدہ نوعیت کے خطرات کے باعث ایڈوائزری جاری کی گئی۔

سفارتخانہ کے حکام کا کہنا ہے ہم نے اپنے شہریوں کو ایک حفاظتی نوٹ بھیجا ہے۔یہ نوٹ حالیہ حالات کے باعث بھیجا گیا۔

نوٹ میں وقتی طورپر حفاظتی اقدام کےلئے اپنے شہریوں کو ملک چھوڑنے کا کہا ہے۔سفارتخانہ پہلے ہی کورونا وباء کے پیش نظر محدود سٹاف کے ساتھ کام کررہا ہے۔محدود سٹاف کے باوجود سفارتخانہ پوری طرح سے آپریشنل ہے۔

France

Law and Order