Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کلبھوشن یادیو کیس میں حکومت کو بھارت سے رابطہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں حکومت...
شائع 15 اپريل 2021 03:04pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں حکومت کو بھارتی حکومت سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بینچ نے بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے 4قیدیوں کی رہائی سے متعلق کیس نمٹانے کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر شاہ نواز نے مؤقف اختیار کیا کہ بھارتی ہائی کمیشن کی درخوست پر 4قیدی رہا ہو چکے ، اب درخواست غیر مؤثر ہو گئی ہے، پاکستان کی عدالت کا کلبھوشن یادیو کیس میں دائرہ اختیار نہیں بنتا۔

جس پر ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ یہاں دائر اختیار کا سوال نہیں ہے نا استثنیٰ کا معاملہ ہے ،یہ سوال عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کا ہے،ہو سکتا ہے بھارتی حکومت کے ہاں کوئی مس انڈر اسٹینڈنگ ہو، ہم اپنے دائرہ اختیار سے باہر نہیں جارہے بلکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد چاہ رہے ہیں ۔

عدالت نے اٹارنی جنرل کو کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی عدالتی دائرہ کار سے متعلق مس انڈر سٹینڈنگ کو کلیئر کریں۔

عدالت نے پاکستانی حکومت کو وزارت خارجہ کے ذریعے بھارتی حکومت سے رابطہ کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 5مئی تک ملتوی کر دی۔

IHC

Chief Justice

پاکستان

اسلام آباد