Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہبازشریف کی کوٹ لکھپت جیل سے رہائی آج متوقع

لاہور: مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کی کوٹ لکھپت جیل سے رہائی آج...
اپ ڈیٹ 15 اپريل 2021 01:10pm

لاہور: مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کی کوٹ لکھپت جیل سے رہائی آج متوقع ہے، لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کا تحریری حکم نامہ ملتے ہی احتساب عدالت میں ضمانتی مچلکے جمع کروا دئیے جائیں گے۔

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے 2رکنی بینچ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 50،50لاکھ روپے کے 2مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔

مسلم لیگ (ن)کے ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ سے شہبازشریف کی ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری ہوتے ہی آج احتساب عدالت میں ضمانتی مچلکے جمع کرا دئیے جائیں گے۔

مچلکوں کی تصدیق کے بعد احتساب عدالت کے جج شہباز شریف کی کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کی روبکار جاری کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کیلئے عدالتی کارروائی آج مکمل ہونے کا امکان ہے، کورونا وبا ءکے باعث شہبازشریف کی رہائی کے موقع پر کارکنوں کو نہ بلانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

LHC

Shehbaz Sharif

Kot Lakhpat Jail

lahore