Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا سےمزید 118 افراد چل بسے، 5,395 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے وار مزید تیز ہوگئے...
اپ ڈیٹ 15 اپريل 2021 12:19pm

اسلام آباد:ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے وار مزید تیز ہوگئے ،24گھنٹے کے دوران وائرس میں مبتلا مزید118افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مزید 5,395افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، مہلک وائرس سے اب تک 15,872افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 739,818 افراد مہک وائرس سے متاثر ہوئے۔

ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید5,395 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد7لاکھ39ہزار818ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 70ہزار 310 ہوگئی جبکہ پنجاب میں2لاکھ58ہزار441افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 02ہزار290،اسلام آباد میں68ہزار066،بلوچستان میں20 ہزار580 ،گلگت بلتستان میں5153اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے14ہزار978کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں کورونا وبا ءکی تیسری لہر نے تباہی مچادی، 24گھنٹے کے دوران قاتل وائرس 118زندگیاں نگل گیا،جس کے بعد اموات کی تعداد 15872ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4533افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 7209،خیبرپختونخوا میں 2761،اسلام آباد میں625،بلوچستان میں221اور گلگت بلتستان میں 103اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث420 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ77ہزار294 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے4,276مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے4,740 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 6لاکھ46ہزار652مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران64ہزار685کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے5395افراد میں کورونا وائرس تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 10لاکھ942ہزار77افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

coronavirus death

coronavirus test