Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

سنچورین میں تیسرےٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نےجنوبی افریقا کو9وکٹوں...
شائع 14 اپريل 2021 09:44pm

سنچورین میں تیسرےٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نےجنوبی افریقا کو9وکٹوں سے پچھاڑدیا۔گرین شرٹس نے 204 رنز کا ہدف 18اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔

کپتان بابراعظم پاکستان کی جانب سے سنچری بنانے والے تیسرے بلے باز بن گئے۔محمد رضوان کے ساتھ 197 رنز کی ریکارڈ اوپنگ شراکت بنائی۔

بابراعظم نے 59 گیندوں پر 122 رنز اسکور کیے۔

محمد رضوان 47 گیندوں 73 رنزبنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

چار میچزکی سیریزمیں پاکستان کو دو ایک کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی۔آخری ٹی ٹوئنٹی جمعہ کو سنچورین میں ہوگا۔

babar azam

پاکستان

Centurion

South Africa