'اگر اسرائیل نے ایران کی جانب ہاتھ بڑھائے تو ہاتھ کاٹ ڈالیں گے'
ایران کے صدر حسن روحانی کہتے ہیں اگر اسرائیل نے ایران کی جانب ہاتھ بڑھایا تو ہم اس کا لازمی جواب دیں گے.آپ لوگ مذاکرات میں خالی ہاتھ آنےکےخواہاں ہیں لیکن ہم بھرے ہاتھوں آرہے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت تہران میں کابینہ اجلاس کے بعد حسن روحانی نے دعوی کیا ہے کہ ناطنز جوہری تنصیبات پر حملہ اسرائیل کی کارستانی ہے۔ سیکیورٹی اورخفیہ سروس کےاداروں کو قطعی رپورٹ پیش کرنی چاہیئے۔ بظاہر یہ صیہونی لوگوں کاکام ہے۔ ہم ان کو لازمی جواب دیں گے ہمارا پہلا جواب کچھ یوں ہے کہ اگر آپ نے آئی آر سینٹری فیوج کو بگاڑا ہے تو ہم اس کی جگہ آئی آر 6 استعمال کریں گے۔یعنی آپ اس طریقے سے ہماری راہ میں رکاوٹیں حائل نہیں کرسکتے۔ مذکورہ سینٹری فیوج کے ذریعے یورینیم کو 60 فیصد تک افزودہ کرنا ہمارا اسرائیل کو جواب ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا ایران کے خلاف چالیں نہیں چلی جا سکتیں اور نہ ہی ناطنز میں قتل و غارت کی جاسکتی ہے.اگر آپ نے ایسا کیا تو ہم آپ کے ہاتھ کاٹ ڈالیں گے۔
Comments are closed on this story.