Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بابر اعظم نےون ڈے رینکنگ میں پہلی بار ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم نےبھارتی کپتان ویرات ...
شائع 14 اپريل 2021 02:53pm

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم نےبھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئےآئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی بار ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔

قومی کپتان بابراعظم ون ڈے کے نئے کنگ بن گئے،ویرات کوہلی کی ساڑھےتین سالہ بالادستی ختم ہوگئی،بابر پہلی باررینکنگ میں سرفہرست آگئے۔

پروٹیزکیخلاف سیریزمیں ایک سنچری اور ایک ففٹی بنائی،228رنزاسکورکےک،28ریٹنگ پوائنٹس حاصل کئے،ایک درجہ ترقی پائی۔

بابراعظم پاکستان کی جانب سے 18سال بعدیہ اعزازحاصل کرنےمیں کامیاب رہے، ظہیرعباس، جاوید میانداد اورمحمد یوسف کےبعد نمبرون پوزیشن حاصل کرنےوالے چوتھے پاکستانی ہیں۔

بابراعظم اس وقت ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تیسری اور ٹیسٹ میں چھٹی پوزیشن پرموجود ہیں۔

اوپنرفخرزمان فخرچاردرجےترقی کے بعد کیرئیربیسٹ ساتویں پوزیشن پرپہنچ گئے

فاسٹ بولرشاہین آفریدی نے4درجےترقی کے بعد کیرئیربیسٹ 11ویں پوزیشن حاصل کرلی۔

ICC

lahore

virat kohli

paksitan

ODI Ranking

Baber Azam