Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلیم مانڈوی والا نے نیب ریفرنس سے بریت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ءسینیٹر سلیم...
اپ ڈیٹ 14 اپريل 2021 12:00pm

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ءسینیٹر سلیم مانڈوی والا نے نیب ریفرنس سے بریت کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کر لیا، ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر کردی گئی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جعلی بینک اکاؤنٹس کے کڈنی ہلز ریفرنس کی سماعت کی ،سلیم مانڈوی والا سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

سلیم مانڈوی والا نے بریت کی درخواست جمع کرائی کہ ان کے خلاف کیس نہیں بنتا، جے آئی ٹی رپورٹ میں بھی ان کا بطور ملزم کردار ثابت نہیں ہوتا لہذا ریفرنس میں فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی۔

سلیم مانڈوی والا نے بریت درخواست پر فیصلہ ہونے تک فرد جرم کی کارروائی مؤخر کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے بریت درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتےہوئے جواب طلب کر لیا اور سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی۔

NAB

Saleem mandviwala

اسلام آباد

PPP

reference

Senator

accountability courts