Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کورونا کے وار تھم نہ سکے، مزید 135 اموات، 4,681 کیسزرپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24گھنٹے میں 135جانیں...
اپ ڈیٹ 14 اپريل 2021 10:21am

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24گھنٹے میں 135جانیں لے لیں جبکہ مزید 4,681افراد مہلک وائرس کا شکار بنے،کوروناسے اب تک 15,754افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 734,423افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید4,681 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 7لاکھ 34 ہزار 423 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 69 ہزار 840 ہوگئی جبکہ پنجاب میں2لاکھ55ہزار571افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 01ہزار045،اسلام آباد میں67ہزار491،بلوچستان میں20 ہزار499 ،گلگت بلتستان میں5140اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 14ہزار837کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں کورونا وبا ءکی تیسری لہر نے تباہی مچادی، 24گھنٹے کے دوران قاتل وائرس 135زندگیاں نگل گیا،جس کے بعد اموات کی تعداد 15754ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4530افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 7141،خیبرپختونخوا میں 2732،اسلام آباد میں619،بلوچستان میں219اور گلگت بلتستان میں 103اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث410 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ76ہزار757 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے4,216مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے3,645 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 6لاکھ41ہزار912مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران48ہزار092کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے4681افراد میں کورونا وائرس تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 10لاکھ878ہزار08افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

coronavirus death

Corona Cases