Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

تمام موٹرویز ٹریفک کیلئےکھول دی گئیں، موٹروے پولیس

موٹروے پولیس نے منگل کی صبح بتایا ہے کہ تمام موٹرویزکو ٹریفک...
شائع 13 اپريل 2021 08:54am

موٹروے پولیس نے منگل کی صبح بتایا ہے کہ تمام موٹرویزکو ٹریفک کےلیے کھول دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے کے مطابق ایم ون، ٹو، تھری اور ایم 4 ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہیں۔ موٹروے ایم فائیو اور ایم نائن بھی ٹریفک کیلئے کھلی ہیں۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ ممکنہ احتجاج کے پیش نظر فیض آباد انٹرچینج پر پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات ہے۔

اسلام آباد ہائی وے اور ایکسپریس وے ٹریفک کےلیے کھلی ہے۔ کشمیر ہائی وے پر بھی ٹریفک کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔ راولپنڈی میں لیاقت باغ کے مقام پر مری روڈ بند ہے۔

کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ کے قریب ٹاور کو عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ حسن اسکوائر پر بھی ٹریفک کی روانی بحال کرادی گئی

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہ فیصل اسٹارگیٹ پر مظاہرین موجود ہیں اور روڈ ٹریفک کیلئے بند ہے۔ نیو کراچی نالہ اسٹاپ، اورنگی ٹاؤن اور نارتھ کراچی پاور ہاؤس کی سڑکیں ٹریفک کیلئے بند ہیں۔

پاکستان

TLP Protest