Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیب ریفرنس، پی ٹی آئی کے سینیٹر عبدالقادر سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم

احتساب عدالت نے نیب ریفرنس میں پی ٹی آئی کے نومنتخب سینیٹر...
شائع 12 اپريل 2021 10:11pm

احتساب عدالت نے نیب ریفرنس میں پی ٹی آئی کے نومنتخب سینیٹر عبدالقادر اور سابق سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈز افتخار رحیم سمیت 12ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 18 مئی کی تاریخ مقرر کر دی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے سابق سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈز افتخار رحیم کے خلاف مبینہ طور پر46 ملین روپے کی کرپشن کے نیب ریفرنس کی سماعت کی،

عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے 18 مئی کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدائت کی۔

accountability court

NAB