Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'پیپلزپارٹی کو نوٹس نہیں پھاڑنا چاہیئے تھا'

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی...
شائع 12 اپريل 2021 06:29pm

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم کی طرف سے بھیجا گیا نوٹس نہیں پھاڑنا چاہیئے تھا۔وقتی سیاسی فائدے کےلئے بلاول بھٹو کا یہ عمل قابل ستائش نہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اے این پی نے خود کو اتحاد سے الگ کر لیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے حوالے سے فیصلہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں ہو گا۔ لانگ مارچ اور استعفوں کا معاملہ تمام پی ڈی ایم جماعتوں کی مشاورت سے ہوا لیکن پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں لیڈر آف اپوزیشن کی نشست حاصل کر کے زیادتی کی۔

PDM

Rana Sanaullah

PPP

Lahore High Court

ShowCause Notice