Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان: کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران 58 افراد جاں بحق

ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے وار مزید تیز ہوگئے۔ چوبیس گھنٹے ...
شائع 12 اپريل 2021 08:59am

ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے وار مزید تیز ہوگئے۔ چوبیس گھنٹے کے دوران وائرس میں مبتلا اٹھاون افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ مزید چار ہزار پانچ سو چوراسی افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مہلک وائرس سے پندرہ ہزار پانچ سو ایک افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ ملک میں اب تک سات لاکھ پچیس ہزار چھ سو دو افراد وائرس کا شکار ہوئے۔

این س او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 44 ہزار 514 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.29 فیصد رہی۔

NCOC

covid 19 cases

پاکستان

Covid Deaths

COVID19