Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کو امید کہنا جمہوریت کے منہ پر تھپڑ ہے، مریم اورنگزیب

لاہور:مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان...
شائع 11 اپريل 2021 12:58pm

لاہور:مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کوامید کہنا جمہوریت کے منہ پرتھپڑہے ،آپ روئیں،چیخیں یاپیٹیں ڈسکہ میں ن لیگ جیت چکی ہے ۔

(ن)لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر فوادچوہدری کے بیان پر ردعمل دیتےہوئے کہا کہ عمران خان کوامیدکہناجمہوریت کےمنہ پرتھپڑہے،پی ٹی آئی میں نئی صف بندی جاری ہے، جلدپنجاب اوروفاق سےپی ٹی آئی کاصفایا ہونےوالاہے،پاکستان کامستقبل مافیااورچوروں سےنجات سےوابستہ ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ روئیں،چیخیں یاپیٹیں ڈسکہ میں ن لیگ جیت چکی ہے،فتح عوام پرمسلط چورمافیا سےنجات کی نوید ہے،عوام نے کشمیر فروشوں کو مسترد کردیا،عوام نے400ارب کے آٹا چور مافیا کو مسترد کیا۔

pm imran khan

fawad chaudhry

lahore

Maryam Aurangzeb

spokeswomen