Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نے رواں سال کیلئے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا

وفاقی حکومت نے رواں سال کیلئے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کر دیا ہے، ...
شائع 11 اپريل 2021 12:35pm
کاروبار

وفاقی حکومت نے رواں سال کیلئے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کر دیا ہے، حکومت کی جانب سے زکوٰۃ کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن نے زکوٰۃ کے نصاب کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ یکم رمضان المبارک کو بینک اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی ہوگی، جبکہ بینکس عوام کیلئے بند رہیں گے۔

جن سیونگ بینک اکاؤنٹس میں زکوٰۃ کے نصاب کی مقرر کردہ رقم سے زیادہ رقم ہوگی اس میں سے ڈھائی فیصد زکوٰۃ کاٹی جائے گی البتہ کمپنی اکاؤنٹ، کرنٹ اکاؤنٹ یا وہ صارفین جنہوں نے زکوٰۃ نہ کاٹنے کا ڈکلیریشن بینک میں جمع کرایا ہے ان کے اکاؤنٹ سے زکوٰۃ نہیں کاٹی جائے گی۔

واضح رہے پچھلے سال زکوٰۃ کا نصاب 46 ہزار 329 روپے مقرر کیا گیا تھا۔

پاکستان

bank accounts